کراچی: عوام کے محافظ ہی اغوا کار بن گئے

فائل فوٹو


کراچی: شہر قائد میں عوام کے محافظ ہی اغوا کار بن گئے ہیں۔ پولیس نے چھاپہ مار کر ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ اس کے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

اینٹی نارکوٹکس فورس: کراچی پولیس کے تفتیشی افسران کی تربیت کریگی

ہم نیوز نے بتایا ہے کہ ساؤتھ پولیس نے جب اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پہ چھاپہ مارا تو وہاں سے ایک پولیس اہلکار گرفتار ہوا جب کہ اس کے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ساؤتھ پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار نے اپنے ساتھی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ایک شہری کو کلفٹن سے اغوا کیا تھا۔

کراچی پولیس کا ملزمان کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا فیصلہ

اغوا کیے جانے والے شہری پرمنشیات فروشی کا الزام عائد کر کے اس سے بھاری رقم کا تقاضہ کیا جا رہا تھا کہ پولیس نے چھاپہ مار کر سارا منصوبہ خاک میں ملا دیا۔

ہم نیوز نے پولیس ذرائع سے بتایا ہے کہ بازیاب ہونے والا شہری زین العابدین شیریں جناح کالونی کا رہائشی ہے۔

رواں سال کراچی پولیس کی غیر ذمہ دارانہ فائرنگ سےکتنا جانی نقصان ہوا؟

پولیس حکام کے مطابق گرفتار اور مفرور پولیس اہلکاروں کے خلاف اغوا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں