ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا دورہ پاکستان مکمل، وطن واپس روانہ ہو گئے

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے گرفتاری کی خبر کو افوا قرار دے دیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: افغان مفاہمتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ اپنا تین روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ معزز مہمان کابل کے لیے خصوصی طیارے میں روانہ ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی صدر عارف علوی سے ملاقات

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا تین روزہ دورہ ازحد مصروف تھا جس میں انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت متعدد اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ امور سمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے تقریباً دس سال کے بعد پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے دورے کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کی نئی شروعات ہوئی ہیں۔

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے دورہ پاکستان پر اہم فیصلہ


افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈٓاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ہونے والی ملاقات کے متعلق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر لکھا ہے کہ ہمارے درمیان بہت دلچسپ گفتگو ہوئی۔

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرلکھے جانے والے پیغام کو ’ری ٹوئٹ‘ بھی کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ملاقات کا خلاصہ یہ ہے کہ ماضی سیکھنے کے لیے ایک انمول استاد ہے مگر اس میں زندہ رہنا ممکن نہیں ہے اور ہمیں بہرحال مستقبل پر نگاہ رکھنا ہو گی۔

عبداللہ عبداللہ کی اسد قیصر سے ملاقات، متعدد امور پر تبادلہ خیال

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ دعا ہے کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں۔


متعلقہ خبریں