ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال شدید فائرنگ

ایل او سی: بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، خاتون زخمی

اسلام آباد: بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی: بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

ہم نیوز کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے جندروٹ سیکٹر پر شدید فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 65 سالہ خاتون زخمی ہو گئی ہیں۔

زخمی خاتون کو فوری طورپر علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی فورسز کی جانب سے تسلسل کے ساتھ ایل او سی پر سیز فائر کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان نے اس خلاف ورزی پر گزشتہ روز اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور گورو اہلوالیا کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا تھا۔

ایل او سی: بھارتی فوج کی جارحیت سے 15 سالہ نوجوان اور سپاہی شہید

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان نے بھارت سے اشتعال انگیزیوں پر شدید احتجاج کیا اوراحتجاجی مراسلہ ناظم الامور کے حوالے کیا۔

ترجمان کے مطابق بھارتی فورسز نے 28 ستمبر کو ایل او سی کے بروہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے چار شہری شدید زخمی ہوئے تھے۔

مختلف ممالک کے سفرا اور دفاعی اتاشیوں کا ایل او سی کا دورہ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کے مطابق رواں برس بھارت نے اب تک فائر بندی انتظام کی 2387 مرتبہ خلاف ورزیاں کی ہیں۔ رواں برس بھارتی اشتعال انگیزیوں میں 19 معصوم شہری شہید اور 191 شدید زخمی ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں