مریم نواز نے پنجاب میں جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا

شکریہ کراچی! آپ نے مجھے جیت لیا: مریم نواز کا پیغام

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب میں جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

شہباز شریف نے مشکلات کے باوجود پیغام دیا کہ قائد نواز شریف ہیں، مریم نواز

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ جلسوں کا آغاز گوجرانوالہ سے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز 16 اکتوبر 2020 کو گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کریں گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق جلسوں میں شرکت کے لیے دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی دعوت دی جائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کچھ دیر قبل پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمامتر مشکلات کے باوجود میاں شہباز شریف نے پیغام دیا ہے کہ ہمارے قائد نواز شریف ہیں۔

نواز، شہباز اور ہم سب ایک ہیں، قیادت نواز شریف کریں گے: مریم نواز

پی ایم ایل (ن) سی ای سی کے اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا تھا کہ ووٹ کسی اور کے نام پر ڈالا جاتا ہے لیکن نکلتا کسی اور کے نام سے ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں کٹھ پتلی نظام مزید کٹھ پتلیوں کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی شدید مذمت کی تھی۔

پی ایم ایل (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، محمد زبیر، آصف کرمانی اور راجہ فاروق حیدر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔

شہباز شریف کے ساتھ سلوک پر دکھی ہوں، نواز شریف

پی ایم ایل (ن) کی سی ای سی کے اجلاس سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا تھا۔


متعلقہ خبریں