جوہری اور اسٹریٹجک صلاحیت مکمل طور پر محفوظ ہے، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت پاکستان کی جوہری اور اسٹریٹجک صلاحیت مکمل طور پر محفوظ ہے۔

منی لانڈرنگ کا قانون بھی طاقتور کو نہیں پکڑ سکتا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سیٹلائٹ گراوَنڈ اسٹیشن اسپارکو اسلام آباد کے دورے کے موقع پرکہی۔ انہیں اس موقع پراسپیس، سائنس اور ٹیکنالوجی میں اسپارکو کی صلاحیتوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کو قومی سلامتی، سماجی و معاشی ترقی میں اسپارکو کے کردار پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے تیکنیکی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر انجینئرزاورسائنس دانوں سے بات چیت بھی کی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ اسٹریٹجک صلاحیتوں کو تقویت دینے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اسپارک کا دورہ

انہوں نے کہا کہ مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت پاکستان کی جوہری اوراسٹریٹجک صلاحیت مکمل طور پر محفوظ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اہم قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اسٹریٹجک صلاحیت کو مستحکم بناتے رہیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسپیس بیسڈ خدمات اورانفراسٹرکچرکی توسیع کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اسپارکو نے بلین ٹری سونامی منصوبے کو کامیاب قرار دے دیا

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل اسپیس پروگرام 2047 ملک کی معاشرتی و اقتصادی ترقی کو تقویت دے گا۔


متعلقہ خبریں