نوازشریف پارٹی رہنماؤں پر بھی اعتمادنہیں کرتے، اعتزازاحسن



اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ نوازشریف کسی پر اعتماد نہیں کرتے۔

ہم نیوز کے پروگرام’پاکستان ٹونائٹ‘ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی پارٹی کو متنبہ کیا کہ (ن) لیگ سے بچ کر رہیں۔ نوازشریف فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی رہنماوں سمیت کسی پر بھی اعتماد  نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے کئی رہنما بھی نوازشریف پر اعتبار نہیں کرتے۔ پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ہوئے اعتزازا حسن کا کہنا تھا اپنی پارٹی سے کہوں گا نوازشریف کیساتھ چلنا مشکل ہے۔

نوازشریف کی بداعتمادی کی ایک تاریخ ہے جلاوطنی ہو یا شہباز شریف کو وزیراعظم بنانا ہو۔ نوازشریف  کسی پر اعتبار نہیں کرسکتے۔

اعتزازاحسن نے کہا میاں صاحب مشرف سے ڈیل کر کے سعودی عرب چلے گئے تھے اور ان کے بڑے لیڈر چوہدری نثار، شاہد خاقان عباسی، مشاہد حسین اور خواجہ آصف جیلوں میں قید تھے۔ نوازشریف نے اس وقت بھی کسی سے مشورہ نہیں کیا تھا۔

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ میاں صاحب اپنے پارٹی رہنماؤں پر بھی مشاورت نہیں کرتے۔ انہوں نے شہبازشریف کی بجائے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم بنا دیا تھا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ’میں بار بار یہی کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں۔


متعلقہ خبریں