نوازشریف کی رپورٹ دینےوالے میڈیکل بورڈ سےانکوائری ہونی چاہیئے، غلام سرور خان



اسلام آباد: وزیر ہوابازی  غلام سرور خان نے کہا ہے کہ  جن لوگوں نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ دی ان سب سے انکوائری ہونی چاہیئے۔

ہم نیوز کے پروگرام’بڑی بات عادل شاہ زیب کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سب کو دھوکہ دے کر باہر گئے اگر وہ بیمار ہوتے تو لندن سے بھی ان کی میڈیکل رپوٹس آتیں لیکن ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں آئی۔

انہوں نے مزید کہا تمام ڈاکٹرز جو میڈیکل بورڈ میں شامل تھے جن کی رپورٹس کی بنیاد پر ان کو باہر جانے دیا گیا ان سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے  پورے میڈیکل بورڈ  خلاف کارروائی ہونی۔

پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ نوازشریف بیماری کے سرٹیفکیٹ لے کر باہر چلے گئے اور حکومت کیوں کچھ نہ کر سکی؟

غلام سرور خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری ملک میں میڈیکل رپورٹس بھی مینج ہو جاتی ہیں۔ نوازشریف نے اپنی مرضی کی میڈیکل رپورٹس لیں۔ جن لوگوں نے میڈیکل رپورٹس تیار کی تھیں اب ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف نے ڈاکٹروں کے ساتھ سازباز کی تھی۔ غلام سرور نے کہا جن ڈاکٹروں نے رپورٹ بنائی تھیں حکومت کو چاہیے کہ ان کے خلاف کارروائی کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تو عدالت نے بھی توثیق کر دی ہے کہ نوازشریف نے سازباز کر کے میڈیکل رپورٹس بنائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے بھی رپورٹس دیکھ کر ہی فیصلہ دیا تھا، نوازشریف نے میڈیکل رپورٹس کے ذریعے حکومت اورعدالت کی آنکھوں میں دھول پھینکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف دھوکے باز تھے اور پوری قوم کیساتھ دھوکا کر کے گئے ہیں جس کا سیاسی خمیازہ تو ہم بھگت رہے ہیں۔

غلام سرورخان کا کہنا تھا کہ جس بورڈ کی رپورٹ پر کابینہ نے ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوازشریف کو جانے دیا کم سے کم اس کے خلاف تو کارروائی ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں