گلگت بلتستان میں آتشزدگی،پانچ افراد جان بحق


اسکردو: وادی شگر(گلگت بلتستان) کے علاقے ڈوکو میں آگ لگنے سے پانچ افراد جان بحق ہوگئے۔

گزشتہ شب پیش آنے والے واقعہ میں دو گھر مکینوں سمیت جل کر خاکستر ہوگئے۔

وادی شگر کے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جان بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کے تین بچے شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر شگر ذاکرحسین کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔

گلگت بلتستان کی وادی شگر میں آگ لگنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔

2017 میں بھی آتشزدگی سے آٹھ گھر تباہ ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں