پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس:نواز شریف کواشتہاری قراردینےکی کارروائی شروع

فائل فوٹو


لاہور: احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے نوازشریف کیخلاف دائرغیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس ن لیگ کے تاحیات قائد کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دلوانے کی ابتدائی رپورٹ نیب سے طلب کر لی۔عدالت نےاستفسار کیا کہ نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی کیا رپورٹ آئی ہے؟
نیب افسر  نے بتایا کہ نواز شریف کے وارنٹ لندن میں انکی رہائش گاہ پر وصول کرا دیئے ہیں۔ نواز شریف جان بوجھ کر ریفرنس کا سامنا نہیں کر رہے۔

فاضل جج نے کہا کہ قانون کے مطابق نواز شریف کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کی جاتی ہے۔ احتساب عدالت لاہورنے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کیس کی سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

احتساب عدالت نے مذکور کیس میں گزشتہ ماہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) قائد نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ نیب جون2020 میں میر شکیل، نواز شریف، سابق ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی جی ایل ڈی اے) ہمایوں فیض رسول اور میاں بشیر کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔

نیب کے مطابق1986 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب نواز شریف کی جانب سے غیر قانونی طور پر جوہر ٹاؤن فیز 2 کے بلاک ایچ میں پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی تھی۔


متعلقہ خبریں