حکومت جتنی مرضی گرفتاریاں کر لے تحریک ضرور چلے گی، چودھری منظور

حکومت جتنی مرضی گرفتاریاں کر لے تحریک ضرور چلے گی: رہنما پیپلز پارٹی

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما چودھری منظور نے کہا ہے کہ حکومت جسے بھی جیل میں ڈالنا چاہتی ہے ڈال دے، حکومت مخالف تحریک تو چلے گی۔

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے پر اعتماد کرنے کے حوالے سے اعتزاز احسن اور خواجہ آصف کا اپنا اپنا ذاتی موقف ہے لیکن جماعتوں کا موقف اجتماعی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کے استعفے آئے تو فوری ضمنی الیکشن کرائیں گے، شبلی فراز

انہوں نے کہا کہ اے پی سی کا اعلامیہ تمام اپوزیشن جماعتوں کا بیانیہ ہے، ہر جماعت کی اپنی سوچ ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔

میزبان اویس منگل والا اور شفا یوسفزئی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی چودھری منظور نے کہا کہ احتساب نہیں  انتقام کا عمل جاری ہے۔ تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو اثاثے کلیئر کرانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا غلامی اور افغانستان سے متعلق بیان غیر مناسب نہیں، نوازشریف جو باتیں اب کررہے ہیں ان کو اس وقت کرنی چاہیے تھیں۔

پروگرام میں شریک دوسرے مہمان پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ احتساب تو پی ٹی آئی رہنماؤں کا بھی ہو رہا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزار کو نیب نے بلایا گیا اور وہ گئے بھی، صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو بھی   نیب نے طلب کیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ شہباز شریف  کیس میں 90 فیصد وقت ان کے وکلا کو ملا۔ 17 ہزار روپے تنخواہ لینے والے کیسے ارب پتی بن گئے؟

یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن نے استعفے دیئے تو عام انتخابات ہوں گے، احسن اقبال

صبح سے آگے میں شریک مسلم لیگ ن ک رہنما ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف  عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے، ہم پرعہدوں  کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے پرائیویٹ بزنس کے جرائم کیا ہیں؟ شہبازشریف کے خلاف سیاسی  ریفرنسز بنائے گئے، ان کی جائیدادیں بے نامی نہیں جنہیں بے نامی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں