مرحوم مخدوم امین فہیم کا بیٹا کرپشن کے الزام میں گرفتار

مرحوم مخدوم امین فہیم کا بیٹا کرپشن کے الزام میں گرفتار

فائل فوٹو


کراچی: قومی احتساب بیورو(نیب) نے مرحوم مخدوم امین فہیم کے بیٹے خدوم حبیب اللہ کو کرپشن کے الزم میں گرفتار کر لیا ہے۔

نیب حکام کا دعویٰ ہے کہ مخدوم حبیب اللہ نےمشرف دور میں تعلقہ ناظمی کے دوران کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کی۔ سابقہ تعلقہ ناظم نے سابقہ ٹریژری افسر حیدرآباد مشتاق شیخ سے ملی بھگت کرکے کرپشن کی۔

سابق اکاونٹس افسر حیدرآباد مشتاق شیخ نے دوران تفتیش مخدوم حبیب اللہ کا نام لیا ہے۔ نیب سندھ نے سابقہ تعلقہ ناظم مخدوم حبیب اللہ کو  مبینہ کرپشن کےالزام میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا۔

مخدوم حبیب اللہ نیب کے جاری کردہ نوٹس کے باوجود پیش نہیں ہوام جس کے بعد انہیں بحریہ ٹاون سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں