بھارت: کانگریسی رہنما راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا گیا 

بھارت: کانگریسی رہنما راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا گیا 

نئی دہلی: اتر پردیش کی پولیس نے کانگریس رہنما راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا۔

راہول گاندھی ہتھراس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے اہلخانہ سے ملنے جارہے تھے۔

خیال رہے کہ بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں اجتماعی زیادتی کا شکار دلت لڑکی دو روز قبل اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔

19 سالہ لڑکی کو دارالحکومت سے 62 کلومیٹر دور ضلع ہتھراس میں چودہ ستمبر کو زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی دلت لڑکی دہلی اسپتال میں موت کی وادی میں جا سوئی۔

لڑکی کی زبان کاٹ دی گئی تھی جب کہ اس کی ریڑھ کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایل او سی: بھارتی فوج کی جارحیت سے 15 سالہ نوجوان اور سپاہی شہید

لڑکی کی موت سے بھارت میں غم وغصے کی لہر دوڑگئی اور عوام نے مودی سرکار سے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کی موت کی خبر سامنے آتے ہی اسپتال کے باہر سیکڑوں شہری جمع ہو گئے جنہوں نے پولیس اور حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

لڑکی کے ساتھ ہونے والے ظلم پر احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کیا گیا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے انیس سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی تحقیقات کے لیے چار افراد کو گرفتار کیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا تھا کہ وہ حقائق کو چھپانے نہیں دیں گے۔ اس ظلم کے ذمہ داروں کو ہر صورت بے نقاب کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں