پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک

فوٹو: فائل


اسلام آباد: بھارت حکام نے کہا ہے کہ پاک فوج کی لائن آف کنٹرول پر  پر جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

بھارتی حکام کے مطابق پاک فوج نے جموں کشمیر کے نوغم سیکٹر میں جوابی کارروائی کی، جس میں 2 بھارتی فوجی مارے گئے۔

بھارتی حکام کے مطابق پونچھ سیکٹر میں کرشنا گھاٹی میں بھی پاک فوج کی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ماراگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی تھی۔

مزید پڑھیں: ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی: بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے جندروٹ سیکٹر پر شدید فائرنگ کی تھی۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 65 سالہ خاتون زخمی ہو گئی تھی۔زخمی خاتون کو فوری طورپر علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پاکستان نے اس خلاف ورزی پر گزشتہ روز اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور گورو اہلوالیا کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایل او سی: بھارتی فوج کی جارحیت سے 15 سالہ نوجوان اور سپاہی شہید

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان نے بھارت سے اشتعال انگیزیوں پر شدید احتجاج کیا اوراحتجاجی مراسلہ ناظم الامور کے حوالے کیا۔

ترجمان کے مطابق بھارتی فورسز نے 28 ستمبر کو ایل او سی کے بروہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے چار شہری شدید زخمی ہوئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں