نواز شریف ذہنی توازن کھو چکے ہیں، مراد سعید


اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے دو اراکین اسمبلی نواز شریف سے الگ ہونے جا رہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ن لیگ کے کافی لوگ ہم سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔

نواز شریف عدالتوں اور نظام کو دھوکہ دےکر فرار ہوئے، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مرا دسعید نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سرٹیفائیڈ مفرورکو ایک گھنٹےتقریرکا وقت ملا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کو شرم آتی تو ملک کے لیے ایک اسپتال تو بناتے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ان سے مخاطب تھے جو ان کے ذاتی غلام ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے چار اراکین اسمبلی نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ن لیگ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو قوم سے جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

ن لیگ کا عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے اراکین کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ نواز شریف پہلے بھی جھوٹ بولتے آئے ہیں اوران کی بیٹی بھی جھوٹ بولتی ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف ملک میں اخلافیات کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ماضی میں نوازشریف نے بےنظیربھٹو کےخلاف بھی غیراخلاقی باتیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ خود کاعمران خان کے ساتھ موازنہ نہ کریں۔

شہباز گل نے کہا کہ یہ یہ لوگ جس عدالت میں جھوٹ بولتے پکڑے گئے وہاں سے عمران خان سرخرو ہوئے ہیں۔

بیٹے پر تشدد کیخلاف فریاد لے کر وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس گیا، ن لیگی ایم پی اے

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ایم ایل (ن) کے دور میں سب سے زیادہ پولیس مقابلے کروائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کو ان لوگوں نے اپنی سیاست کے لیے استعمال کیا۔


متعلقہ خبریں