نواز شریف اداروں کو لڑانا چاہتے ہیں،ان کی تقریر قوم سے مذاق ہے: فواد چودھری


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ نواز شریف اداروں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔

نواز شریف عدالتوں اور نظام کو دھوکہ دےکر فرار ہوئے، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر قوم سے مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح نواز شریف انقلاب لا رہے ہیں ہم نے کبھی نہیں دیکھا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف اپنے کاروبار کی بات کررہے ہیں جو ان کے دور میں بہت اچھا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف ملکی معیشت کو بیڑا غرق کر کے گئے ہیں۔

نواز شریف ذہنی توازن کھو چکے ہیں، مراد سعید

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تقاریر کو براہ راست دکھانا میڈیا کی آزادی کا ثبوت ہے۔ انہوں ںے کہا کہ عمران خان کبھی بھی سرکاری عہدے پر نہیں رہے ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے منی ٹریل پیش کی۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے کہا کہ اسپورٹس کےشعبے میں ٹیکنالوجی کو لا رہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ سیالکوٹ اسپورٹس انڈسٹری کو ٹیکنالوجی سے منسلک کر رہے ہیں۔

نواز شریف پورے سسٹم کو شکست دے کر باہر گئے، اسلام آباد ہائی کورٹ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ ملکی برآمدات میں اسپورٹس کے شعبے کا بڑا حصہ ہے۔


متعلقہ خبریں