ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج رنگ لے آیا، تنخواہوں میں اضافے کی منظوری

سیف سٹی کے دعوے دھرے رہ گئے: شہری کے 50 لاکھ روپے لٹ گئے

اسلام آباد: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج رنگ لے آیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

کورونا وائرس، ینگ ڈاکٹرز نے پمز اسپتال کی او پی ڈی میں کام کرنے سے انکار کر دیا

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں کے گریڈ 17 سے 21 تک کے طبی عملے کی تنخواہوں کے لیے گرانٹ منظور کردی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظوری کے بعد وفاقی وزارت صحت نے اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

وفاق میں کام کرنے والی نرسز کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 17 سے 18 تک 2018 کی تنخواہ کا 75 فیصد اسپیشل ہیلتھ کیئرالاؤنس ملے گا۔

ہم نیوز کے مطابق گریڈ19 سے 21 تک 2018 کی تنخواہ کا 50 فیصد اسپیشل ہیلتھ کیئرالاوَنس ملے گا۔

ینگ ڈاکٹرز نے ایم ٹی آئی ایکٹ کو عوام دشمن قرار دے دیا

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملنے والی منظوری کے بعد جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 17 سے 18 تک نان پریکٹسنگ الاوَنس بھی 2018 کی تنخواہ  کا 75 فیصد ملے گا۔


متعلقہ خبریں