پی سی بی: ڈیوڈ ہیمپ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

پی سی بی (PCB)

پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈیوڈ ہیمپ کو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈکوچ مقررکردیا ہے۔

خواتین کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پی سی بی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ڈیوڈ ہیمپ کی تقرری ایک مربوط عمل سے گزرنے کے بعد کی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق ڈیوڈ ہیمپ پانچ  سال وکٹورینز ویمنزکرکٹ ٹیم  کے ہیڈ کوچ  رہے ہیں۔

ہم نیوز نے پی سی بی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈیوڈ ہیمپ آسٹریلوی ویمنزبگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کے بھی ہیڈ کوچ کی حیثیت سے بھی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔

جون 2020 میں پی سی بی نے سیزن 2020-21 کے لیے خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا تھا۔

ترجمان پی سی بی نے بتایا تھا کہ یکم جولائی سے نافذ العمل سینٹرل کنٹریکٹ میں اسپنر انعم امین اوربیٹر عمیمہ سہیل سمیت 9 خواتین کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔

گذشتہ سیزن کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے سبب بسمہ معروف، جویریہ خان اور ڈیانا بیگ کو سنٹرل کنٹریکٹ میں ترقی دے دی گئی تھی۔

وسیم اکرم کے بعد بابراعظم کی بھی خواتین کرکٹرز کو آن لائن ٹپس

اس ضمن میں پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کٹیگریزکے معاوضوں میں اضافہ کردیا تھا۔ کٹیگری اے کی ماہانہ آمدن میں 33 فیصد ، بی میں 30 جب کہ سی میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

پی سی بی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی کو سراہنے اور انہیں کھیل کی طرف مزید راغب کرنے کے لیے ایک نئی کٹیگری تشکیل دی تھی۔

ایمرجنگ کٹیگری کی فہرست میں 16 سالہ سیدہ عروب شاہ، 15 سالہ عائشہ نسیم اور 22 سالہ منیبہ علی ، فاطمہ ثناء، کائنات حفیظ، نجیہ علوی، رامین شمیم، صباء نذیراور سعدیہ اقبال شامل کیا گیا تھا۔

پی سی بی نے ڈومیسٹک ایونٹس کے معاوضے بھی بڑھا دئیے تھے۔ ان ایونٹس کی میچ فیس اور انعامی رقم میں 100 فیصد جب کہ ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

خواتین کرکٹرز کی تربیت کے لیے غیرملکی کوچز بلانے کا فیصلہ

پی سی بی نے بسمہ معروف کو سیزن 2020-21 کے لیے کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا تاہم فیصلہ بھی کیا گیا تھا کہ ہیڈ کوچ اقبال امام کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں