نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے والے عبداللہ شفیق کی کہانی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے والے عبداللہ شفیق کی کہانی

لاہور: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ پہلے روز سینٹرل پنجاب کے بیس سالہ عبداللہ شفیق نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو پر سنچری بنا ڈالی۔عبداللہ شفیق فرسٹ کلاس اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو پر سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے  پہلے  روز کھیلے  گئے دو میچوں میں کُل 806 رنزاور 23 وکٹیں گریں۔ اس دوران بلے  بازوں نے 33 چھکے اور 79 چوکے لگائے،۔ مگر ٹورنامنٹ کے پہلے  روز شائقینِ کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنا سنٹرل پنجاب کا بیس سالہ نوجوان بلے باز عبداللہ شفیق۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے اپنے ٹی ٹونٹی ڈیبیو پر سنچری  بناکر سدرن پنجاب  کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی۔ انہوں  نے محض 58 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اس اننگز میں انہوں نے 11 چوکے اور 4 چھکے  لگائے۔

مزید پڑھیں: نیشنل ٹی 20 کپ: سینٹرل پنجاب نےسدرن پنجاب کو7 وکٹوں سے ہرا دیا

20 سالہ عبداللہ شفیق   پچھلے سال  اپنےفرسٹ کلاس ڈیبیو پر بھی سنچری اسکور کی، عبداللہ شفیق فرسٹ کلاس کرکٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ  میں ڈیبیو پر سنچری کرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارتی کرکٹر شیوم بھمڑی   کے پاس تھا، جنھوں نے چندی گڑھ سے کھیلتے ہوئے فرسٹ کلاس اورٹی ٹوئنٹی ڈیبیو پر سنچریاں اسکور کیں۔

عبداللہ شفیق کا کہنا تھاکہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا پہلا دن ان کے  لیے بہت یادگار رہے گا۔ میں اپنے کوچ اور سپورٹنگ اسٹاف کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے ہمیں اتنا سپورٹ کیا۔

عبداللہ شفیق نے بتایا کہ آسٹریلیا  کے  ورلڈ کلاس کرکٹر رکی پونٹنگ اور پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ان کے پسندیدہ کرکٹر ہیں اور ان کا مقصد پاکستان کرکٹ ٹیم ہے۔


متعلقہ خبریں