معاشی عمل میں تیزی سے نوکریوں کے بہتر اور زیادہ مواقع پیدا ہوں گے، وزیراعظم

حکومت بھی چلی جائے تو احتساب پر سمجھوتہ نہیں کروں گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تعمیرات اور صنعتی شعبے کے فروغ سے معاشی عمل میں تیزی آئے گی۔انہوں ںے کہا کہ  معاشی عمل میں تیزی سے نوکریوں کے بہتر اور زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔

پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ پہلے دس ممالک میں ہوتا ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات مختلف شعبوں کے مینو فیکچرز سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات کرنے والوں میں فارما، سیمنٹ، ٹیسٹائل اور کاروباری کمپنیوں کے نمائندہ افراد شامل تھے۔

وزیراعظم عمران خان کی مینو فیکچرز سے ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر صنعت، مشیر تجارت اور مشیر خزانہ بھی موجود تھے۔

ہم نیوز کے مطابق ملاقات میں صنعتی شعبے کےفروغ اوران کی سہولت کاری سےمتعلق مختلف تجاویز بھی وزیراعظم کو پیش کی گئیں۔

نواز شریف بھارت کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ برآمدات میں اضافہ اوردولت کی پیداوارحکومت کی اولین ترجیح ہے تا کہ ملکی معیشت مستحکم ہو۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتی شعبے کی سہولت کاری اوران کو تمام ممکنہ مراعات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

نواز شریف کو برطانوی حکومت کی مدد سے واپس لانا ہے، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت صنعتی شعبے کے فروغ سے متعلق ہر تجویز کا خیر مقدم کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں