نواز شریف کو حکومت نے نہیں، عدالت نے مفرور قرار دیا: یاسمین راشد


اسلام آباد: پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو حکومت نے نہیں بلکہ عدالت نے مفرور قرار دیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ چیئرمین نیب کو ماضی کی حکومت نے لگایا اور نواز شریف پر کیسز ہم نے نہیں بنائے ہیں۔

نواز شریف بھارت کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، عمران خان

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں میزبان سید ثمر عباس کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ نواز شریف صرف اپنے آپ کو بچانے کے لیے سب کچھ کر رہا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے دعویٰ کیا کہ بھارت کبھی بھی نہیں چاہتا ہے کہ پاکستان میں حالات ٹھیک رہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہم قومی مفاد میں بل لا رہے ہیں لیکن اپوزیشن مخالفت کرر ہی ہے۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف قانون لانے سے پاکستان کو فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ملک میں آکر سیاست کرنی چاہیے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف تو علاج کے بہانے باہر گئے تھے حالانکہ ان کا یہاں پر علاج ٹھیک ہوا اور اس کا ریسپانس بھی آنا شروع ہو گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ وہ واپس آئیں گے۔

کوئی مجھے خاموش کرانے کی کوشش نہ کرے، نواز شریف

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹو نائٹ میں شریک دوسری مہمان اور پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے میزبان سید ثمر عباس کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ کسی کو کسی سے محب وطن ہونے کا سرٹیفکٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں ںے کہا کہ اگر کوئی غدار ہے تو قانون کے مطابق مقدمہ چلائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم احتساب کے خلاف نہیں ہیں لیکن یہ بلا تفریق ہونا چاہیے۔

پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی غائب ہوئی تو اس پر کوئی ایکشن نہیں ہوا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹو نائٹ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں۔

وزیراعظم اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، بلاول بھٹو

ن لیگ کی رہنما حنا پرویز بٹ نے میزبان سید ثمر عباس کے استفسار پر کہا کہ ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں