شہباز شریف بہت خوش ہیں، ڈی جی نیب


لاہور: ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف  بہت خوش ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے  شہباز شریف کو گھر سے کھانا اور ادویات لانے کی اجازت ہے۔ شہباز شریف بہت خوش ہیں۔۔ مکمل آرام سے ہیں، بستر گھر سے لائے ہیں، کتابیں بھی پڑھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب سیاسی جماعتیں نیب نیازی گٹھ جوڑ کی باتیں کر رہے ہیں۔ ایسی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ہم میرٹ پر چل رہے اور میرٹ پر ہی چلیں گے۔

ڈی جی نیب نے کہا کہ چیرمین نیب کے میرٹ پر واضح احکامات ہیں۔ جس کیخلاف ثبوت ہوں گے، کارروائی اسکے خلاف ہی ہوگی۔اگر ثبوت اپوزیشن کیخلاف زیادہ ہیں تو کام اسی پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کر لیا

سوال پر کہ کیا کسی حکومتی شخصیت کیخلاف کوئی شکایت نہیں، ڈی جی نیب نے کہا کہ نیب لاہور میں تو نہیں کہیں اور ہے تو مجھے نہیں معلوم۔

خیال رہے کہ دو روز قبل لاہور کے احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں13 اکتوبر تک شہبازشریف کا جسمانی ریمانڈ دے دیا تھا۔

نیب کی جانب سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی جس کو عدالت نے منظور کرلیا تھا۔

شہبازشریف نے عدالت میں کہا تھا مجھ پر الزام ہے کہ آفس ہولڈر ہونے سے میرے بچوں کو فائدے دئیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے آفس ہولڈر بننے سے میرے بچوں کے کاروبار کو نقصان ہوا، میں نے چیف سیکریٹری کو لکھا کہ میں 15 روپے سبسڈی نہیں دوں گا اور معاملہ وفاقی حکومت کو بھیجنے کا کہا۔

انہوں نے کہا تھا دسمبر میں وفاقی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ فی کلو پر 10 روپے سبسڈی دی جائے گی۔ مجھے کہا گیا کہ آپ بھی سبسڈی دے دیں لیکن میں نے انکار کیا جس کی وجہ سےمیرے بیٹے کو 90 کروڑ کا نقصان ہوا۔

شہباز شریف نے اپنے ادوار میں کیے گئے ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ پیش کیا اور عدالت کے استفسار پر اسے عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی۔


متعلقہ خبریں