وزیر اعظم عمران خان: چین کے قومی دن پر دلی مبارکباد کا پیغام

گیس و بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار کون؟ مراد سعید نے بتادیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 71 ویں یوم تاسیس پرعوامی جمہوریہ چین کودلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے لوگوں کو غربت سے نکالنے پر ترقی پذیر ممالک کے لیے چین بہترین نمونہ ہے۔

صدر عارف علوی نے چینی سفیر کو ہلال پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے چین کے قومی دن پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چین کے ساتھ اپنی ناقابل تسخیر رفاقت اور اسٹریٹجک اشتراک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ نے بھی چین کے قومی دن پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم دوست چین کی ترقی پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔

چین پوری دنیا کو کورونا ویکسین فراہم کرے گا،صدر شی جن پنگ

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کی نئی بلندیوں تک پہنچنے کے لیے دعا گو ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دعا ہے کہ سی پیک پر کامیابی سے عمل درآمد دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لائے۔


متعلقہ خبریں