کراچی: سول لائن اور صدر کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

سندھ: کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 312 مریضوں کی حالت تشویشناک

کراچی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس میں اضافے پر ضلع جنوبی کی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔ کراچی میں گزشتہ روز پہلا اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا گیا تھا۔

کورونا کیسز میں اضافہ: کراچی کے علاقے منگھو پیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ہم نیوز کے مطابق سب ڈویژن سول لائن اور صدر کے مخصوص علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سفارش کے بعد کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت متاثرہ علاقوں میں بغیرماسک کے غیرضروری نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کورونا: سندھ میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا امکان

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کریک ویسٹا اپارٹمنٹ اور عسکری تھری کے علاقے شامل ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں کورونا وائرس کے سات مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق متاثرہ علاقے میں ایس او پیز کے تحت تمام دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی جب کہ سماجی تقاریب کے انعقاد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا: کورونا سامان کی خریداری میں خوردبرد کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا متاثرین خود قرنطینہ کرلیں۔


متعلقہ خبریں