ڈیڈ لاک ختم نہ ہوا تو عالمی برادری افغانستان میں دلچسپی کھودیگی، عبداللہ عبداللہ

ڈیڈ لاک ختم نہ ہوا تو عالمی برادری افغانستان میں دلچسپی کھودیگی، عبداللہ عبداللہ

کابل: چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے طالبان کو جنگ بندی پرراضی کرنے کے لیے اثرورسوخ استعمال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تشدد میں کمی کے لیے افغان جماعتوں کو کام کرنا ہو گا، وزیر اعظم

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر طالبان مکمل جنگ بندی پر آمادہ نہیں ہوتے ہیں تو تشدد میں کمی کے دیگر راستے اپنائے جا سکتے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم نہ ہوا توعالمی برادری افغانستان میں دلچسپی کھو دے گی۔

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا دورہ پاکستان مکمل، وطن واپس روانہ ہو گئے

ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ گزشتہ روز ہی پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے اپنے وطن واپس روانہ ہوئے ہیں۔ دس سال کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے اپنے دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت دیگر متعلقہ حکام سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے دورہ پاکستان پر اہم فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ہونے والی ملاقات پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تبصرہ کیا تو انہوں نے اسے ری ٹوئٹ بھی کیا۔

 


متعلقہ خبریں