کراچی: ایس اوپیز کی خلاف ورزی، برنس روڈ کے بیشتر ریسٹورنٹس سیل

کورونا: 92 سالہ بزرگ انتقال کے 18 روز بعد زندہ برآمد

کراچی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر برنس روڈ پہ واقع فوڈ اسٹریٹ کے بیشتر ریسٹورنٹس کو سیل کردیا گیا ہے۔

کراچی: ضلع وسطی کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اسٹنٹ کمشنر کی جانب سے رات دیر تک کھلے رہنے والے ریسٹورنٹس سیل کیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس سے قبل بھی بہادرآباد اور جمشید کوارٹرز کے علاقوں میں واقع سات ہوٹلوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا تھا۔

کراچی: سول لائن اور صدر کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ضلعی انتظامیہ کے ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ جن ہوٹلوں کو سیل کیا گیا ہے وہاں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا تھا۔

کراچی کے علاقوں سول لائنز اور عسکری تھری کے مختلف علاقوں میں بھی کچھ دیر قبل اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔

کورونا کیسز میں اضافہ: کراچی کے علاقے منگھو پیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

شہر قائد میں گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث منگھو پیر کے علاقے کے ایک یو سی میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں