کراچی: ضلع وسطی کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

راولپنڈی: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 92 کیسز رپورٹ

کراچی: شہر قائد کے ضلع وسطی میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

کراچی: سول لائن اور صدر کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ہم نیوز کے مطابق جن سب ڈویژنوں میں کورونا کیسز بڑھتے ہوئے پائے گئے ہیں ان میں نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد اور گلبرگ شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ضلعی وسطی کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 14 اکتوبر تک رہے گا۔ اسارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ضلع وسطی میں کورونا وائرس کے 45 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

کراچی: ایس او پیز کی خلاف ورزی، سات ہوٹلوں کو سیل کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں سماجی تقاریب کے انعقاد پر مکمل پابندی ہو گی اور صنعتی یونٹس بھی بند رہیں گے۔

عوام الناس کی سہولت کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں نقل و حرکت محدود رکھی جائے۔

ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں واقع ریسٹورنٹس سے ٹیک آوے اور ہوم ڈلیوری پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ساتھ ہی ڈبل سواری پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

کورونا وائرس:کراچی کے علاقےمنگھو پیر میں لاک ڈاؤن نافذ

کراچی میں کچھ دیر قبل سول لائنز اورعسکری تھری کے مخصوص علاقوں میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں