کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 8 اموات


اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 8 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 507 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 984 ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 884 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 538 کورونا مریض صحت یاب ہوئے اور  صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد2 لاکھ 98 ہزار 593 ہو گئی۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 16 ہزار713 ہو گئی ہے۔ پنجاب 99 ہزار 665، سندھ میں ایک لاکھ 37 ہزار 783، خیبرپختونخوا میں 37 ہزار 908، بلوچستان میں 15 ہزار 323، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 816 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 776 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 238 اور سندھ میں 2 ہزار 517 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 260، اسلام آباد میں 183، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 75 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: سول لائن اور صدر کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں