خواجہ آصف کی آصف زرداری سے معافی


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے معافی مانگ لی ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ میرا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا اگرسابق صدر کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں۔

خواجہ آصف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا’میں بار بار یہی کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں‘۔

نجی ٹی وہ کو دیئے گئے انٹرویو میں ن لیگی رہنما نے کہا تھا’ میں بار بار کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ’میں نے جو بیان دیا ہے، اس پر کچھ لوگوں کو پتہ ہے کہ اس کا کیا ریفرنس ہے، تو میرے لیے بہت مشکل ہے ان پر یقین کرنا‘۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ آصف نے سوچی سمجھی منصوبہ بندی سے بیان دیا

خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلافاروقی نے کہا تھا کہ خواجہ آصف نے سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت کسی کی ایما پر بیان دیا جس سے حکومت کو فائدہ پہنچا۔

انہوں نے خواجہ آصف کے آصف زرداری پر اعتماد نہ کرنے کے بیان کو اپوزیشن کی اے پی سی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دے دیا۔

سلم لیگ(ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کے مطابق خواجہ آصف کا بیان ان کی ذاتی رائے تھی اور میاں نوازشریف نے اس بیان پر وضاحت طلب کی ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی حکومت مخالف اتحاد’پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ‘ کا حصہ ہیں اور دنوں جماعتوں کی سیاسی قیادت نے ایک دوسرے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں