نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس ٹھیک تھیں، وزرا غیرذمہ دارانہ بیان نہ دیں، یاسمین راشد

کورونا کے بعد ایک اور خطرہ: ڈاکٹر یاسمین راشد نے نشاندہی کردی

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کے ٹھیک ہونے پر آج بھی قائم ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام’پاکستان ٹونائٹ‘ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس میری نگرانی میں بنی ہیں اور بالکل درست ہیں۔ وزرا کو غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہئیں۔

یاسمین راشد نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کے معاملے پر خود کو انکوائری کے لئے پیش کر دیا۔ وزیر صحت پنجاب نے کہا کسی بھی انکوائری کے لئے تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ڈاکٹر کی رپورٹ غلط ہوسکتی ہے 10 رکنی میٖڈیکل بورڈ غلط نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف ہشاش بشاش نظر آرہے ہیں انہوں نے مجھ سمیت پوری قوم کو دھوکا دیا اور وعدہ خلافی کی۔ اگر کورونا کی وجہ سے علاج نہیں ہورہا تو وطن واپس آئیں حالات ٹھیک ہوئے تو پھر ملک سے باہر بھیج دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی رپورٹ دینےوالے میڈیکل بورڈ سےانکوائری ہونی چاہیئے

خیال رہے کہ وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا تھا کہ  جن لوگوں نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ دی ان سب سے انکوائری ہونی چاہیئے۔

ہم نیوز کے پروگرام’بڑی بات عادل شاہ زیب کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سب کو دھوکہ دے کر باہر گئے اگر وہ بیمار ہوتے تو لندن سے بھی ان کی میڈیکل رپوٹس آتیں لیکن ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں آئی۔

انہوں نے مزید کہا تمام ڈاکٹرز جو میڈیکل بورڈ میں شامل تھے جن کی رپورٹس کی بنیاد پر ان کو باہر جانے دیا گیا ان سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے  پورے میڈیکل بورڈ  خلاف کارروائی ہونی۔


متعلقہ خبریں