ای سی سی نے روس سے گندم درآمد کرنے کی اجازت دیدی


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) ملکی ضرورت پوری کرنے کے لیے روس سے گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے ای سی سی اجلاس میں روس سے ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کی اجازت دے دی گئی۔ روس سے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ گندم درآمد کی جائیگی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق روس سے درآمدی گندم پر تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز ختم کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ ملک میں 50 لاکھ ٹن گندم سرکاری ذخائر میں موجود ہے۔ تین لاکھ میٹرک  ٹن گندم نجی شعبے کے ذریعے درآمد کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق دسمبر تک مزید ایک لاکھ 10 ہزار ٹن گندم درآمد کی جاسکے گی۔ ای سی سی نے 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دے دی۔

اعلامیہ کے کے مطابق ای سی سی نے 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد پر لوکل سیلز ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دے دی۔ گندم اور چینی کی درآمد پر وزارت قومی تحفظ خوراک فخر امام نے ای سی سی کو بریفنگ دی۔

خیال رہے 17 ستمبر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملکی ضرورت کے مطابق گندم کی درآمد کی اجازت دی تھی۔

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں گندم کی درآمد کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

جاری اعلامیہ  میں کہا گیا تھا کہ مشیر خزانہ نے کہا کہ گندم کی دستیابی انتہائی اہم معاملہ ہے۔ گندم کے مناسب ذخائر برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ مشیرخزانہ نے ہدایت کی تھی کہ گندم کی ملک بھر میں مناسب قیمت پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

مزید پڑھیں: ’پاکستان میں موسم کی تبدیلی کی وجہ سے دو سال سے گندم کی پیداوار کم ہوئی‘

جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان لمیٹڈٹی  کے ذریعے گندم کی درآمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضروریات کے مطابق وقتاً فوقتاً ٹینڈرز کے ذریعے گندم درآمد کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں نجی شعبے کے ساتھ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کو بھی گندم درآمد  کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس میں مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے سے متعلق گندم اور چینی کی درآمد کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نجی شعبےکی جانب سے اب تک درآمد کی جانے والی گندم کی مقدارپر بھی بریفنگ دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں