پولیس کی وردی پہن کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار


پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے پولیس کی وردی پہن کر وارداتیں کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی وقار عظیم کا کہنا ہے کہ چار رکنی گروہ کو اندرون شہر سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سے جرائم پیشہ گروہ گرفتار

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی سٹی نے کہا کہ ملزمان سے پولیس اسٹکرز کی گاڑی، سرچ لائٹس، کارڈز اور3  کلاشنکوف برآمد ہوئے ہیں۔

ملزمان کی شناخت میر افضل، جاوید، اول خان اور شاہ زمین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ گروپ خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے وارداتیں کرتا تھا، گروہ سے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

قبل ازیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا تھا، ملزم سے غیرملکی کرنسی اور سونا بھی برآمد ہوا تھا۔

ترجمان نے مطابق ایف آئی اے نے شہید ملت روڈ پر کارروائی کے دوران  حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی نشاندہی پرفلیٹ سے سونا اور بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی پکڑی گئی۔ کمپیوٹر، گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس اور پراپرٹی کی دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بلیک میل کرنے والا گروہ بے نقاب

ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ سے حوالہ ہنڈی کےغیرقانونی کاروبار میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گارڈن ویسٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں