کراچی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریسٹورنٹس، بیکریاں، شادی ہالز سیل


کراچی: شہر قائد میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 61 ریسٹورنٹس اور بیکریاں سیل اور چار شادی ہالز کو سیل کردیا گیا جبکہ تین کو وارننگ جاری کی گئی۔

کراچی  کے علاقے بہادر آباد، ملیر، کورنگی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد،  گلشن اقبال، گلزار ہجری اور جمشید کوارٹرز میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائیاں کیں۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کےخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں مائیکرو لاک ڈاون کا نفاذ کردیا گیا ہے۔
کراچی: محکمہ ہیلتھ کی کرونا کیسسز سامنے آنے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی سفارش کی گئی ہے، جس میں کراچی کے ضلع جنوبی میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کانفاذ کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سوڈھر نے اسمارٹ لاک ڈاون کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

ضلع جنوبی کےسول لائنز سب ڈویژن میں رہائشی اپارٹمنٹ کریک وسٹا فیز 8 بلاک اے میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاون ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سوڈھر کا کہنا ہے کہ ضلع جنوبی کے صدر سب ڈویژن میں بھی اسمارٹ لاک ڈاون ہوگا اور اسمارٹ لاک ڈاون والے علاقوں میں غیر ضروری نقل وحرکت اور بغیر ماسک باہر نکلنے پر پابندی ہوگی۔

مزید پڑھیں: کراچی: ایس اوپیز کی خلاف ورزی، برنس روڈ کے بیشتر ریسٹورنٹس سیل

دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ملک میں کورونا کیسز میں ہونے والے اضافے پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عل درآمد کرایا جائے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ایم اے نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان اس وقت کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر سے متاثر ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔

پی ایم اے کے مطابق اس حوالے سے تعلیمی ادارے، اسپتال، شادی ہالز اورمارکیٹس زیادہ حساس سمجھے جاتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پی ایم اے نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بالعموم اور پرائمری اسکولوں کے بچوں سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرانا بالخصوص مشکل کام ہے۔

پی ایم اے نے والدین سے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ احتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہی دیں۔

 


متعلقہ خبریں