ہم سمجھتے ہیں کورونا گیا ہی نہیں، مراد علی شاہ


لاڑکانہ: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ کورونا واپس آگیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کورونا گیا ہی نہیں۔

لاڑکانہ سابق سفیر ایڈووکیٹ عبدالرزاق سومرو کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  سندھ میں پہلا کیس آنے پر اسکول بند کیے اور کاروبار آہستہ آہستہ بند کیے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سب سے درخواست کروں گا کہ ماسک ضرور پہنیں۔ سندھ حکومت نے کورونا ٹیسٹنگ پہلے سے بڑھا دی ہے۔ ہم سب کی بہتری اس میں ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔

مزید پڑھیں: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ جمع کرادیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم سب نے کورونا سے نمٹنے کیلئے احتیاط کی۔ سندھ میں کورونا کے 75سے 80فیصد مفت ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ کورونا کا علاج آنے تک ہم سب نے احتیاط کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی کورونا میں مبتلا ہوتا ہے تو اسے قرنطینہ کیا جائے۔ کراچی میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم پر الزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ آج بانی ایم کیو ایم کے ساتھیوں کے ساتھ  پی ٹی آئی بیٹھی ہے۔ وفاقی حکومت نے کراچی کو کونسا پیکج دیا؟ نفرتیں پھیلانا ہماری تربیت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں