کراچی: کورونا کیسز میں اضافہ، مزیر علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

سندھ: کورونا کے مزید 952 کیسز رپورٹ

کراچی: شہر قائد کے مزید مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

کراچی: ضلع وسطی کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ہم نیوز کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن جن علاقوں میں نافذ کیا گیا ہے ان میں کورنگی، شاہ فیصل کالونی، اور ماڈل کالونی کے مختلف علاقے شامل ہیں۔

اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کیو 119 کورنگی نمبر2، الفلاح سوسائٹی ،شاہ فیصل کالونی، شادمان ٹاوَن اورملیرشامل ہیں جب کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق درخشاں سوسائٹی ملیر اور قائد پارک ملیر کے علاقوں میں بھی ہو گا۔

کراچی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریسٹورنٹس، بیکریاں، شادی ہالز سیل

ہم نیوز کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بغیر ماسک کسی کو آنے اور جانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ کسی بھی گھر سے صرف ایک شخص کو سامان لانے کے لیے باہر نکلنے کی اجازت دی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے تحت  کریانہ کی دکانوں اور میڈیکل اسٹورزکو مخصوص اوقات میں کھولنے کی اجازت ہوگی لیکن سماجی تقاریب پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

کراچی لاک ڈاوُن: مشتعل ہجوم کا پولیس پر حملہ، خاتون ایس ایچ زخمی

ہم نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا سے متاثرہ علاقوں میں نقل وحرکت محدود کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پانچ متاثرہ یونین کونسلوں میں کورونا کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں