سندھ: کورونا وائرس کے مزید 316 کیسز رپورٹ

سندھ: کورونا وائرس کے مزید 316 کیسز رپورٹ

کراچی: سندھ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مزید 316 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کراچی: کورونا کیسز میں اضافہ، مزیر علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتائی ہے۔ انہوں ںے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 37 ہزار783 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا سے مزید پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد سندھ میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 2517 ہو گئی ہے۔

پمز کے 30 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ کورونا سے متاثرہ زیر علاج مریضوں میں سے 200 کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید15 اموات

وزیراعلیٰ کے مطابق سندھ میں کورونا کے 37 مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ سید مراد علی شاہ کے مطابق شہر قائد میں کورونا کے مزید 232 کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں