لاہور: حکومت پنجاب نے ن لیگ کو احتجاج کرنے کی اجازت دے دی

پنجاب: مختلف شہروں میں یوم عاشور پر موبائل سروسز بند رہیں گی،محکمہ داخلہ

لاہور: حکومت پنجاب نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کل احتجاج کرنے کی اجازت دے دی ہے۔  ن لیگ کے کمشنر اور سی سی پی اور لاہور سے اس ضمن میں ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔

حالات پوائنٹ آف نو ریٹرن کی طرف جا رہے ہیں، خواجہ سعد رفیق

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے وفد کے کمشنر اور سی سی پی لاہور سمیت دیگر متعلقہ حکام سے ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد ن لیگ کو کل احتجاج کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ کل ن لیگ مال روڈ کے بجائے ریگل چوک کے پیچھے احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے چار رکنی وفد کی کمشنر، سی سی پی لاہور، ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی سی لاہور سے مذاکرات ہوئے جس میں مال روڈ لنک ٹیمپل روڈ پر احتجاج کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

پی ڈی ایم کھمبوں پر چڑھے یا کے ٹو پہ، این آر او نہیں ملے گا: فیاض الحسن چوہان

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جانب سے انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔

خواجہ عمران نذیر کے مطابق پارٹی کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کے خلاف کارکنان پرامن احتجاج کریں گے۔

ن لیگ کا پنجاب بھر میں مرحلہ وار احتجاج کا فیصلہ

ہم نیوز نے ضلعی انتظامیہ کے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس احتجاج کرنے والوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی۔


متعلقہ خبریں