کشمیر ہم سوشل میڈیا ایوارڈز: مقبول ترین جوڑی کا ایوارڈ احد رضا میر اور سجل علی کے نام


اسلام آباد: کشمیر ہم سوشل میڈیا ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں اسکرین کی مقبول ترین جوڑی احد رضا میر اور سجل علی ایورڈز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

کشمیر ہم سوشل میڈیا ایوارڈز میں سولہ مختلف کیٹیگریز میں شوبز اور اسپورٹس اسٹارز، گلوکار اور ماڈلز سمیت پہلی بار معروف سوشل میڈیا اسٹارز  نے شرکت کی۔

احد رضا میر ہم سوشل میڈیا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ مقبول ترین اداکارہ کا ایوارڈ سجل علی نے اپنے نام کرلیا۔ پردے کے سامنے اسکرین کی مقبول ترین جوڑی احد رضا میر اور سجل علی ٹھہرے۔ ریئل لائف میں مقبول ترین جوڑی کا ایوارڈ احد رضا میر اور سجل علی کے نام رہا۔

اسی طرح میل میوزک آرٹسٹ کی کیٹیگری میں عاطف اسلم نے میدان مار لیا۔ سب سے مقبول فی میل میوزک آرٹسٹ کا سہرا آئمہ بیگ کے سر پر سجا۔ شہزاد نور اور سعدیہ خان مقبول ترین ماڈل کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں: احد رضا میر اور سجل علی نے زندگی بھر کیلئے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیا

مقبول ترین برانڈ کا ایوارڈ جے ڈاٹ نے اپنے نام کرلیا۔ زینب چھوٹانی نے مقبول ترین ڈیزائنر کا سہرا اپنے سر پر سجایا۔ کاشیز بیوٹی پارلر نے مقبول ترین میک اپ آرٹسٹ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ موسٹ فیورٹ اسپورٹس پرسنیلٹی کا ایوارڈ بوم بوم شاہد آفریدی کو ملا۔

اسی طرح انٹرٹینمنٹ ٹی وی ہوسٹ میں سب سے زیادہ مقبول فہد مصطفیٰ قرار پائے۔ ویب شو وائس اوور مین نے مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بہترین کانٹینٹ کے تخلیق کار کا سہرا زید علی کے سر پر سجا ۔ مقبول ترین سوشل میڈیا پورٹل کا ایوارڈ گلیکسی لالی ووڈ کو ملا۔


متعلقہ خبریں