سعودی عرب: چار اکتوبر سے محدود پیمانے پر عمرہ کرنے کی اجازت دیدی

سعودی وزیر نے اتوار، منگل اور بدھ عمرے کیلئے بہترین دن قرار دے دیے

ریاض: سعودی عرب نے چار اکتوبر سے محدود پیمانے پر عمرہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

سعودی عرب نے عمرہ کو سخت ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، نورالحق قادری

ہم نیوز نے عرب ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عمرہ کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

سعودی ایوی ایشن نے بھی نئی سفری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ سعودی عرب آنے والی تمام پروازوں کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس ضمن میں جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

سعودی عرب کا عمرہ اور زیارات بحال کرنےکا اعلان

سعودی ایوی ایشن کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے پہلے کورونا کا منفی ٹیسٹ دکھانا لازم ہوگا۔


متعلقہ خبریں