کراچی: ملیر میں 44 گھروں کے اطراف اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی: ملیر میں 44 گھروں کے اطراف اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی: شہر قائد کے ضلع ملیر میں 44 گھروں کے اطراف مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ: کورونا وائرس کے مزید 316 کیسز رپورٹ

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ملیر کے مختلف علاقوں سے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے 330 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ملیر کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شہری اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں البتہ گھر کے کسی بھی ایک شخص کو ضروری خریداری کے لیے باہر جانے کی اجازت ہو گی۔

کراچی: کورونا کیسز میں اضافہ، مزیر علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

ہم نیوز کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لیے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں کریانہ اور میڈیکل اسٹورز کے علاوہ دیگر تمام کاروبار بند رہے گا۔

نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت نہیں ہو گی اور سماجی تقاریب کے انعقاد پر بھی پابندی ہو گی۔ متاثرہ علاقوں میں صنعتی یونٹس بند رہیں گے۔

کراچی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریسٹورنٹس، بیکریاں، شادی ہالز سیل

ہم نیوز کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کا دورانیہ 16 اکتوبر 2020 تک ہو گا۔


متعلقہ خبریں