پی ڈی ایم حکومتی مظالم کیخلاف خاموش نہیں رہے گی، رانا ثنا اللہ


لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومتی مظالم کےخلاف خاموش نہیں رہے گی۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں اور میری جائیداد ضبط کی گئی ہے۔ میرے اہلخانہ کے اکاؤنٹس بھی ڈیڑھ سال سے منجمد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں کرپٹ لوگ موجود ہیں اور حکومت کس کو بے نقاب کر رہی ہے ؟ خود تو لوٹ مار میں مصروف ہے۔ حکومت کی جانب سے ظلم اور زیادتی، نا انصافی 15 ماہ سے جاری ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو صرف حزب اختلاف کی بدعنوانی نظر آتی ہے اپنی نظر ہی نہیں آتی۔ فیصل آباد میں غریبوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے اور کروڑوں کی ڈکیتیاں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نظام کا مذاق اڑیا جا رہا ہے۔ ہم ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے لیکن جھکنے والے نہیں ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ غیر قانونی اثاثے بنا ئے حکومت کے پاس بےبنیاد الزامات کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: لیگی رہنما نہال ہاشمی اور بیٹے گرفتار، مقدمہ درج

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ایک سال سے زائد ہوچکا ہے میرے خلاف کیس پر کام ہی نہیں ہو رہا۔ یہ چاہتے ہیں کہ حزب اختلاف اور ادارے دست و گریبان ہو جائیں۔ یہ ظلم کرتے جا رہے ہیں اور میرے خاندان کے شناختی کارڈ 2 سال سے بلاک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب محب وطن ہیں اور کوئی کسی کے خلاف نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں