حزب اختلاف نے پی ڈی ایم کا ڈھانچہ تشکیل دے دیا

حزب اختلاف نے پی ڈی ایم کا ڈھانچہ تشکیل دے دیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: حزب اختلاف نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ڈھانچہ تشکیل دے دیا۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں پی ڈی ایم کے تشکیل دیئے گئے ڈھانچے کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے صدر ہوں گے جبکہ سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی اور سیکریٹری جنرل ن لیگ سے ہو گا۔

پی ڈی ایم میں تمام اپوزیشن جماعتوں کا ایک ایک نائب صدر ہو گا اور شاہ اویس نورانی سیکرٹری اطلاعات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم حکومتی مظالم کیخلاف خاموش نہیں رہے گی، رانا ثنا اللہ

یاد رہے کہ پی ڈی ایم نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 11 اکتوبر کو پہلا جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ کے پہلا اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ 11 اکتوبرکو پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں پہلا جلسہ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں اجلاس کے فیصلوں پر متفق ہیں اور اس تحریک سے حقیقی تبدیلی آئے گی۔ آج ملک میں جمہوریت کو خطرہ ہے۔


متعلقہ خبریں