اینیمیٹڈ فلمیں کار روبوٹ کی تخلیق کا سبب بن گئیں


ٹوکیو: جاپانی انجینئرز نے کار میں تبدیل ہونے والا روبوٹ ایجاد کرلیا۔

‘جے دیتے رائیڈ’ نامی 12 فٹ اُونچے اس روبوٹ میں دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

جاپانی روبوٹ کو اسپورٹس کار میں تبدیل ہونے میں ایک منٹ سے بھی کم وقت لگتا ہے۔

اسپورٹس کار چار پہیوں کی مدد سے تیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔

انجینئرزکے مطابق ‘جے دیتے رائیڈ’ روبوٹ کا تجربہ اب تک فیکڑی سے باہر نہیں کیا گیا۔

پروجیکٹ کا آغاز جاپانی موبائل کمپنی سافٹ بینک سے الحاق شدہ کمپنی ازریٹک کے تعاون سے ہوا۔

پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر کینجی ایشدہ نے کہا کہ روبوٹ بنانے کا آئیڈیا ’اینیمیٹڈ فلموں‘ سے ملا۔

سی ای او کینجی ایشدہ کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے ہی ٹرانسفارمرز فلموں کے کرداروں سے متاثرہیں۔

جدید ٹیکنالوجی کے حامل روبوٹ کو جلد ہی پارکس اور پریڈز میں لوگوں کی تفریح کا ذریعہ بھی بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں