چیچہ وطنی میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق


چیچہ وطنی: پنجاب کے علاقے چیچہ وطنی میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چیچہ وطنی میں فائرنگ کا واقعہ فریقین میں تلخ کلامی پر ہوا۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر دی۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کارروائی کا حکم دے دیا۔

گزشتہ ہفتے راولپنڈی کے علاقے تھانہ ائرپورٹ کی حدود میں رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ کے واقعے میں تین بہنوں اور ایک بھائی سمیت ایک ہی گھر کے چار افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق ڈھوک کمال دین میں دیور غلام عباس نے ناراض بھابی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی تھی۔ ایرج نامی خاتون اپنے شوہر خرم سے طلاق لینا چاہتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں حیدر علی، صباحت ارم، فائزہ کرن اور حرا نوشین شامل تھیں جبکہ ایرج نامی خاتون زخمی ہو گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں