نواز شریف بتائیں مودی سے اکیلے میں کیا باتیں کیں ؟ شیخ رشید


لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف بتائیں مودی سے اکیلے میں کیا باتیں کیں ؟

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے پارٹی کی کمان سنبھال لی ہے اور انہیں خواجہ آصف یا دیگر سینئر رہنما نظر نہیں آتے۔ نواز شریف کی سیاست کا محور صرف اپنی ذات ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف تیاری کریں ان کی عدالتوں میں پیشی کا وقت ہے تاہم حلفاً کہہ رہا ہوں کہ یہ لوگ ڈیل کی کوشش کر رہے تھے۔  جونیجوکی پیٹھ میں بھی چھرا نوازشریف نے گھونپا تھا جبکہ نواز شریف نے بے نظیر کی بھی کردار کشی کی تھی۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف نے اداروں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے تاہم کوئی بھی مسلم لیگی فوج کے خلاف نہیں ہو سکتا۔ مریم نواز کو خاتون ہونے کی وجہ سے استثنیٰ حاصل ہے تاہم وہ بتائیں ان کے والد بیمار تھے تو اسپتال کیوں نہیں گئے ؟

مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ کو نواز شریف نے بہت استعمال کیا اب آپ ان کو استعمال کریں۔ وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کی تقریر کو نشر کرنے کی اجازت دے کر غلط کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی تقاریر ملکی مفاد میں نہیں ہیں، شہباز گل

انہوں ںے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی والے استعفے نہیں دیں گے تاہم 4 ماہ اہم ہیں جھاڑو پھر جائے گا اور اگر نواز شریف واپس آئے تو وہ جیل جائیں گے۔


متعلقہ خبریں