زمبابوے کرکٹ بورڈ کا وفد انتظامات کا جائزہ لینے پاکستان آئے گا

زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کا اعلان

فوٹو/فائل


لاہور:  پاک زمبابوے سیریز سے قبل زمبابوے کرکٹ بورڈ کا وفد انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان آئے گا۔

ذرائع کے مطابق زمبابوے کے 5 رکنی وفد کا 10 سے 15 اکتوبر تک پاکستان کےدورے کا امکان ہے۔ وفد میں شامل افراد گراؤنڈ، ہوٹلز اور دونوں وینیوز پر بائیو سیکور ببل کا بھی جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق زمبابوے کے دورہ پاکستان کیلیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی تیاریاں جاری ہیں جب کہ سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے ساتھ کورونا  پروٹوکول بھی بنا لیے گئے ہیں۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی بائیو سیکیور ببل میں منتقلی اور کورونا ٹیسٹنگ طے کردہ  پروٹوکول میں شامل ہیں۔

پی سی بی آنے کورونا ایس او پیز سے متعلق انتظامات زمبابوے کرکٹ بورڈ کو ارسال کرچکا ہے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی: ڈیوڈ ہیمپ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

زمبابوے کرکٹ ٹیم اپنے دورے کے دوران تین ٹی  ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل  سیریز ملتان جبکہ تین ون ڈے میچز راولپنڈی  کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

خیلا رہے کہ اس سے قبل پی سی بی نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی تھی۔

پی سی بی کے ترجمان نے کہا تھا کہ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل 3 ون ڈے میچز ملتان جب کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مہمان ٹیم اپنے کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ ہرارے سے کرا کر آئے گی جب کہ یہ سیریز بغیر شائقین کے بند دروازوں میں کھیلی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کہا تھا کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آ رہی۔ پاکستان میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے خواہش ہے انگلش ٹیم پاکستان کا دورہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹریول ایڈوائزری نرم کر چکے ہیں پی ایس ایل میں 15 برطانوی کھلاڑی پاکستان آئے۔ نومبر میں پی ایس ایل کے فائنل کا بھی انتظار ہے۔  پراعتماد ہوں کہ انگلش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان میں کوئی رکاوٹ نہیں اور یہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں