لکس اسٹائل ایوارڈز 2020 کی نامزدگیوں میں ہم ٹی وی کا راج

لکس اسٹائل ایوارڈز 2020 میں ہم ٹی وی کا راج

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے معتبر ترین ایوارڈز لکس اسٹائل ایوارڈ نے سال 2019 کے لیے نامزدگیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں ہم ٹی وی راج کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

لکس اسٹائل ایوراڈز کی جانب سے جاری کردہ فہرست کی 7 کیٹگریز کی 35 نامزدگیوں میں سے ہم ٹی وی 22 نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

بہترین ڈرامہ سیریل

بہترین ڈرامہ سیریل کی کیٹگری میں ہم ٹی وی کے تین ڈرامہ سیریلز آنگن، عشق زہے نصیب اور رانجھا رانجھا کر دی کو نامزد کیا گیا ہے۔

بہترین ٹی وی ڈائریکٹر

بہترین ٹی وی ڈائریکٹر کی کیٹگری میں ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل عشق زہے نصیب کے لیے فاروق رند، رانجھا رانجھا کر دی کے لیے کاشف نثار، انکار کے لیے کاشف نثار اور آنگن کے لیے محمد احتشام الدین کو نامزد کیا گیا ہے۔

بہترین اداکار ٹی وی

ٹی وی کے بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لیے ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کر دی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار عمران اشرف، ڈرامہ سیریل انکار کے لیے ریحان شیخ اور ہم ٹی وی کے ہی ڈرامہ سیریل عشق زہے نصیب کیلیے زاہد احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔

بہترین اداکارہ ٹی وی

سال 2019 میں ٹی وی کی بہترین اداکارہ کے لیے اقرا عزیز رانجھا رانجھا کر دی کیلیے، سجل علی آنگن اور یمنیٰ زیدی ڈرامہ سیریل انکار کے لیے نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

بہترین ڈرامہ نویس

بہترین ڈرامہ نویس کی کیٹگری میں ہم ٹی وی کے ڈرامہ رانجھا رانجھا کر دی کیلیے فائزہ افتخار، عشق زہے نصیب کیلیے ہاشم ندیم ، ڈرامہ سیریل خاص کے لیے ثروت نذیر اور انکار کے لیے ظفر معراج کو نامزد کیا گیا ہے۔

بہترین اوریجنل ساؤنڈ ٹریک(او ایس ٹی)

سال 2019 کے بہترین او ایس ٹی کے لیے ڈرامہ سیریل عشق زہے نصیب کے ساؤنڈ ٹریک کیلیے نوید نشاد، ڈرامہ سیریل خاص کے او ایس ٹی کے لیے نتاشہ بیگ اور رانجھا رانجھا کردی کے ساؤنڈ ٹریک کیلیے راہمہ علی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

بہترین ابھرتا ٹیلنٹ

بہترین ابھرتے ٹیلنٹ کی کیٹگری میں ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل انا میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے عثمان مختار اور نیمل خاور کو نامزد کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد رواں برس کے آخر میں ورچولی کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں لکس اسٹائل ایوارڈز نے ’فلم‘ کی کیٹگری میں ہم فلمز کی بلاک بسٹر پیشکش ’سپر سٹار‘ کو بھی متعدد شعبوں میں ایوارڈز کے لیے نامزد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر ہم سوشل میڈیا ایوارڈز: مقبول ترین جوڑی کا ایوارڈ احد رضا میر اور سجل علی کے نام

لکس اسٹائل ایوارڈز میں سپر سٹار کو سال کی بہترین فلم، بہترین ہدا یت کار، بہترین اداکار، بہترین اداکارہ اور بہترین پلے بیک سنگر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

سپرسٹار کو بہترین فلم: پروڈیوسر مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز، بہترین ہدایت کار: محمد احتشام الدیند، فلم کے بہترین اداکار: ندیم بیگ، سال کی بہترین اداکارہ (فلم): ماہرہ خان اور بہترین پلے بیک سنگر: علی سیٹھی کو گانے بےقراں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں