گوجرانوالہ: مہاراجہ رنجیت سنگھ کی حویلی واگزار



گوجرانوالہ: گوجرانوالہ کی ضلعی انتظامیہ نے پنجاب کے پہلے سکھ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی حویلی کی جگہ سے قبضہ واگزار کروا لیا، حویلی کے اطراف سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کرکے حویلی کی تعمیر و مرمت شروع کر دی گئی ہے۔

گوجرانوالہ سے ہم نیوز کے نمائندے ذیشان کھوکر کے مطابق حویلی رنجیت سنگھ کے تاریخی اوپن کورٹ یارڈ پر 72 غیر قانونی دوکانیں گرادی گئیں۔ اوپن کورٹ یارڈ کی بحالی کے کام کو شہریوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

شہری محمد وقاص  کے مطابق پہلے یہ کھنڈر کا منظر بیان کرتی تھیں اب محل لگ رہی ہے۔ پوری دنیا کے لئے پیغام ہے ہم امن پسند لوگ ہیں۔

مزید پڑھیں: کرتارپور راہداری کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر کھول دیا گیا، دفترخارجہ

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف نے آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین کے ساتھ  مہاراجہ رنجیت سنگھ کی جائے پیدائش کا دورہ کیا اور متعلقہ اداروں کو جلد حویلی رنجیت سنگھ کی اصل حالت میں بحالی کے احکامات جاری  کردیے۔

مزید پڑھی: شاہی قلعہ لاہور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ نصب ہوگا

ڈی سی سہیل اشرف کے مطابق سب سے پہلے تاریخی کورٹ یارڈ مکمل کررہے ہیں پھر حویلی کے اندرون حصے کو اصل  شکل میں بحال کریں گے۔

پنجاب کی ثقافت کا شاہکار جائے پیدائش مہاراجہ رنجیت سنگھ کی عمارت کی بحالی کا سن کر دور دور سے سیاح بھی دوڑے چلے آ رہے ہیں۔

دھرتی پنجاب کے عظیم ہیرو کی جائے پیدائش کی اصل حالت میں بحالی حکومت پاکستان اور ضلعی انتظامیہ کا احسن اقدام ہے۔

 


متعلقہ خبریں