سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی

سونا

کراچی: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہو گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی کے بعد 95 ہزار850 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 400 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا تھا، گزشتہ دنوں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی تھی۔

سونا 1500روپے فی تولہ سستا

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافے کے بعد فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت میں 326 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد دس گرام سونا مارکیٹ میں 96 ہزار 91 روپے میں دستیاب ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی


متعلقہ خبریں