مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ مقرر 

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

اس کا اعلان پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پی ڈی ایم کے ورچوئل اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں نےاتفاق رائے سے مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ منتخب کیا ہے۔

پی ڈی ایم : پی پی نے مولانا فضل الرحمان کو سربراہ بنانے کی تردید کردی

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کا نام  پی ڈی ایم  کی قیادت کے لیے تجویز کیا گیا تھا۔

حزب اختلاف نے پی ڈی ایم کا ڈھانچہ تشکیل دے دیا

اے پی سی: فضل الرحمان کی اسمبلیوں سے استعفیٰ، سندھ اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تجویز

یاد رہے کہ 20 ستمبر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں حزب اختلاف کے جماعتوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے نام سے اپوزیشن کا اتحاد تشکیل دیا تھا۔

اے پی سی اجلاس کے بعد د میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر اور نومبر میں صوبائی دارالحکومتوں سمیت بڑے شہروں میں جلسے کیے جائیں گے۔ دسمبر میں ملک گیر ریلیاں اور مظاہرے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے لیے متحدہ حزب اختلاف پارلیمان کے اندر اور باہر تمام سیاسی اور آئینی آپشنز استعمال کرے گی۔ ان میں عدم اعتماد کی تحاریک اور اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں کا آپشن بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز