امریکی سینیٹر ران جانسن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا


امریکی سینیٹر ران جانسن میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ری پبلکن پارٹی کےسینیٹر ران جانسن نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سینیٹر ران جانسن ہوم لینڈ سیکیورٹی کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا بعد ازاں طبعیت بگڑنے پر انہیں آج  ملٹری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ کا کورونا علاج شروع کر دیا گیا ہے، ان میں کورونا وائرس کی درمیانے درجے کی علامات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بخار، سینے میں درد اور کھانسی ہے۔ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا، داماد اور نائب صدر کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد امریکی صدر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پہلا پیغام شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سب کی حمایت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں۔


متعلقہ خبریں